لیفٹیننٹ گورنر مقتول ٹیچرکے اہل خانہ سے ملے

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں میںمہلوک اُستاد دیپک چند کے کنبے کے اَفراد کے ساتھ ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار کنبے سے ان کے ناقابل تلافی نقصان پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ۔ اُنہوں نے کنبے کے اَفراد کو حکومت کی طرف سے ہر طرح کی مدد کا یقین دِلایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِنتظامیہ دُکھ کی اِس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ برابر کے شریک ہے۔