لیفٹیننٹ گورنر مشیر راجیو رائے بھٹناگر

سرینگر// حکومت نے بدھ کو لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کو پانچ نیم خود مختار اداروںاور کارپوریشنوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا۔ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ’’ اس معاملے میں سابق احکامات کے تناظر میں لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار کو5نیم خود مختار اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹروں کا چیئرمین کی تعیناتی کو منظوری دی گئی‘‘۔ ان نیم خود مختار سرکاری اداروں میں جموں کشمیر اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ ،جموں کشمیر سمال اسکیل انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ ،جموں کشمیر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور جموں اور کشمیر سیمنٹ لمیٹڈ کے علاوہ جموں کشمیر انڈسٹریز لمیٹڈ شامل ہیں۔بھٹناگر کے پاس صحت اور طبی تعلیم، پبلک ورکس ،جل شکتی، ٹرانسپورٹ، افزائش جانوروبھیڑ اور ماہی پروری، مال،تعلیم ، اعلیٰ تعلیم اور فروغ ہنر کے محکمے ہیں۔