جموں//ایڈ وکیٹ مینو پادھا اور نکھل پادھا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی اور اُنہوں نے سٹیٹ کمیشن برائے خواتین و اَطفال کے حقوق کی دوبارہ تشکیل کی درخواست کی تاکہ انہیں گھریلو تشدد ، جنسی استحصال ، چائلڈ لیبر، سمگلنگ وغیرہ سے بچایا جاسکے۔ایڈوکیٹ مینو پادھا نے تبادلہ خیال کے دوران خواتین و اَطفال کی حالت کی طرف بھی ان کی توجہ مبذول کرائی اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اِقدامات کرنے کی درخواست کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی خدشات کو مناسب طریقے سے دور کیا جائے گا۔