لیفٹنٹ گورنر سے فوج کے اعلیٰ افسران ملاقی | یوٹی میں کلہم حفاظتی صورتحال سے آگاہ کیا

جموں //لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی اور میجر جنرل وجے وی نائیر ، جی او سی 26 انفنٹری ڈویژن نے راج بھون میں منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنے حدِ اختیار والے علاقے میں حفاظتی صورتحال کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری میں کلہم حفاظتی صورتحال سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے حفاظتی ایجنسیوں کے مابین قریبی تال میل اور انتہائی چوکسی برتنے کی ضرورت پر زور دیا، تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے حفاظتی دستوں کی جانب سے لوگوں کیلئے محفوظ ماحول یقینی بنانے کیلئے اُن کے رول کو سراہا ۔ 
 
 
 

 ’’سندھ کے پانیوں کی کہانی‘‘ پر مبنی کتاب ایل جی کو پیش 

جموں//قلمکار اشوک متوانی اور سنت کمار شرمانے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں اپنی کتاب بعنوان سند ھ کے پانیوں کی کہانی ، مسائل ، تشویش اورنقطہ ہائے نظر ،پیش کی ۔کتاب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کتاب کافی تحقیقی کوششوں کا نتیجہ ہے جس سے انڈس واٹر ٹریٹی پر ایک جامع ایک متوازن اور جامع نظریہ ملتا ہے۔ اس کتاب سے انڈس واٹرٹریٹی کے اہم پہلوئوں کو سمجھنے کیلئے قارئین کے ذہن کو تحریک ملتی ہے۔انہوں نے اشوک متوانی اور سنت کمار شرما کو اس نوعیت کی کتاب تصنیف کرنے کیلئے مبارک باد پیش کی ۔
 
 

گور و تیغ بہادر جی کوبرسی پر خراج عقیدت 

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے منگل کو گور و تیغ بہادر جی کی برسی پر سکھوں کے نویں گورو کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گورو تیغ بہادر سنگھ کی تعلیمات انسانی زندگی کے انتہائی بنیادی اصولوں کو اُجاگر کرتی ہے جس کے تحت ہر کسی کو آزادی سے سانس لینے اور اور آزاد زندگی گزارنے کا حق یقینی بن رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گورو جی آنے والے نسلوں کیلئے عوام کے حقوق او راپنے عقائد برقرار رکھنے کیلئے پُر عزم رہنے کی ایک اہم یاد دہانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دِن پر ہمیں دوسرے کی پرخلوص خدمت کا عہد کرنا چاہئے۔ ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کے تئیں عزت و احترام اور پُر امن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے سے ہر فرد کی زندگی بہتر بنانے اور سماج میں ہم آہنگی اور ہمدردی کے لئے کا م کرنا چاہئے ۔