لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے 15ویں کور کی کمان سنبھالی

 سرینگر//نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی سے فارغ التحصیل، لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بدھ کے روز فوج کی15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کا عہدہ سنبھالا ۔لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کو پاکستان سے لگنے والی طویل لائن آف کنٹرول کی نگرانی اور وادی میں جنگجو مخالف آپریشنز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کو  پندرہویں کور کی سربراہی سپرد کی۔انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل راجو کے زائد از ایک سال کی سربراہی میںلائن آف کنٹرول اور وادی میں صورتحال کی بہتری سے عبارت ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی کمان سنبھال رہے ہیں۔پانڈے نے اس سے قبل بھی کشمیر میں اپنے فرایض انجام دیئے ہیں۔ وہ ژیر کوٹ کپوارہ میں8سیکٹر کے سربراہ بھی تھے جو لولاب وادی میں جنگجوئوں کیخلاف آپریشن دیکھ رہے  تھے۔انہوں نے بعد میں جنرل آفیسر کمانڈنگ(جی او سی) کلو فورس کے  بطور بھی کام کیا۔فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل راجو نے فوجی اور عام شہری کے درمیان تعلقات کو یقینی بنانے کیلئے کام کیا ۔ لیفٹیننٹ جنرل راجو نے گمراہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں واپس آنے کے لئے دوسرا موقع فراہم کرنے کی سخت حمایت کی۔لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو کو کشمیر میں قیام امن کی کاوشوں پر یوم جمہوریہ کے موقع پر اتم یودھ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔