لیتہ پورہ حملے میں استعمال گاڑی کے مالک سمیت جیش کے دو جنگجو مرہامہ معرکے میں جاں بحق

سرینگر/جنوبی کشمیر کے مرہامہ علاقے میں منگل کو فورسز کے ساتھ جو دو جنگجو جاں بحق ہوگئے اُن میں سجاد احمد بٹ نامی وہ جنگجو بھی شامل ہے جس کی گاڑی جنگجوئوں کے لیتہ پورہ خود کش حملے میں استعمال ہوئی تھی اور اس جس میں40فورسز اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔یہ خود کش حملہ کشمیر شاہراہ پر14فروری کے روز ہوا تھا جس کی ذمہ داری جیش محمد نامی تنظیم نے لی تھی۔

  پولیس کے  مطابق سجاد کا تعلق جیش سے تھا اور وہ ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقے میں اپنے دوسرے ساتھی سمیت فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

دوسرے  جاں  بحق  جنگجو  کی  شناخت  توصیف  احمد  بٹ  کے  طور  ہوئی  ہے  اور  پولیس  کے  مطابق  وہ  بھی  مرہامہ  کا  ہی  باشندہ  تھا۔

اس معرکہ آرائی کے دوران ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

سجاد عرف افضل گورو نے لیتہ پورہ حملے کے کچھ روز قبل ہی عسکریت میں شمولیت اختیار کی تھی۔

سجاد ولد محمد مقبول بٹ مرہامہ ،سنگم کا رہنے والا تھا۔