لگاتار دوسرے سال حج کیلئے دی گئی درخواستیں منسوخ

 سرینگر //مملکت سعودی عرب کے فیصلے کے پیش نظر ، ہندوستان کی حج کمیٹی نے منگل کے روز اس سال حج کیلئے جمع کی گئیں تمام درخواستوں کو منسوخ کردیا۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وبائی حالت کے سبب‘ مملکت سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب کے شہریوں اور رہائشیوں کو صرف محدود تعداد میں حج  میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ڈاکٹر مقصود احمد خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا کے جاری کردہ ایک سرکیولر میں کہا گیا ہے’’بین الاقوامی حج منسوخ کر دیا گیا ہے ‘‘۔سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس لئے ہندوستان کی حج کمیٹی نے حج 2021 کے لئے تمام درخواستیں منسوخ کردیں‘‘۔اس سے قبل سعودی عرب نے کہا تھا کہ رواں سال کے عازمین حج  60ہزار سے زیادہ افراد تک محدود رہیں گے ،انکا تعلق ملک کے اندر سے ہوگا۔