لکھیم پور کھیری تشدد

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے اہم ملزم آشیش مشرا کی ضمانت کے خلاف عرضی پر فوری شنوائی کی اپیل جمعہ کو مسترد کر دی۔سپریم کورٹ اس معاملے کی سماعت 15 مارچ کو کرے گا۔چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عرضی گذاروں- ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کے وکیل پرشانت بھوشن کی اپیل آج شنوائی کے لیے نامنظورکر دیا۔ بنچ نے کہا کہ یہ معاملہ 15 مارچ کے لیے فہرست بند کیا جائے گا اور اسی دن مناسب بنچ غورو خوض کرے گی۔مسٹر بھوشن نے آج سپریم کورٹ میں ‘خصوصی ذکر’ُ کے دوران عدالت عظمیٰ کے سامنے اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں ایک گواہ پر جمعرات کی رات وہاں حملہ کیا گیا تھا۔ اس لیے اس معاملے کے کلیدی ملزم آشیش کی ضمانت کے خلاف دائر عرضیوں آج شنوائی کی جائے ۔ مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش کو الہ آباد ہائی کورٹ نے 10 فروری کو ضمانت دی تھی۔کسانوں کے اہل خانہ کی جانب سے مسٹر بھوشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائرکرتے ہوئے آشیش کی ضمانت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مسٹر بھوشن نے بھی 04 مارچ کو جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس رمنا کی سربراہی والی بنچ نے اس کے بعد 11 مارچ کو مناسب بینچ کے سامنے اس معاملے کی سماعت کرنے کی ہدایت دی، لیکن اسے آج کے لیے فہرست بند نہیں کیا گیاتھا۔چیف جسٹس نے حالانکہ 04 مارچ کو چیف جسٹس نے یہ بھی کہا تھا کہ اس معاملے کی سماعت کرنے والی بنچ عرضی پر غور وخوض کے لیے دستیاب ہونا چاہیے ۔قابل ذکر ہے کہ ملزم آشیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کا بیٹا ہے ۔ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ کی قیادت کرنے والے جگجیت سنگھ کی جانب سے ایڈوکیٹ مسٹر بھوشن نے فروری میں خصوصی اجازت کی عرضی دائر کی تھی۔ عرضی گذار نے الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے آشیش کو ضمانت دینے کو قانونی عمل اور انصاف کو نظر انداز کرنے کے مترادف قرار دیا ہے ۔