لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ

لکھیم پور کھیری// اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں اتوار کے روز تشدد میں مارے گئے افراد میں ایک 19 سالہ کسان بھی شامل تھا۔ موت کے آخری لمحات میں لوپریت سنگھ نے اسپتال کے بیڈ سے والد کے جلد از جلد آنے کی گہار لگائی۔ لوپریت اور تین دیگر کسان اتوار کے روز مرکزی وزیر اجے مشرا کی یاترا میں احتجاج کے دوران بھڑکے تشدد میں مارے گئے 8 لوگوں میں شامل ہیں۔کسانوں کا الزام ہے کہ کار کو وزیر کا بیٹا آشیش مشرا چلا رہا تھا۔ یو پی پولیس نے آج ہی اس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ تابوت میں رکھی لاش کے پاس زار و قطار روتے ہوئے لوپریت کے کنبہ نے آٹوپسی رپورٹ اور آشیش مشرا کے خلاف ہوئی ایف آئی آر کی کاپی فراہم کئے جانے تک آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔