لکھیم پور تشدد

 لکھنؤ//یواین آئی//لکھیم پور تشدد معاملے میں جاری ایس آئی ٹی جانچ کے درمیان سیکورٹی ایجنسیوں کے سامنے آئی فورنسک رپورٹ میں تشدد کے دوران ہوئی گولہ باری میں تین ہتھیاروں کے استعمال کا پتہ چلا ہے ۔پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ لکھیم پور تشدد معاملے میں ملی فورنسک رپورت میں تین قسم کے ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں۔ رپورٹ سیل بند لفافے میں آئی ہے ۔ ان ہتھیاروں میں ایک رائفل، رپیٹر گن اور پستو سے گولیاں چلائی گئی ہیں۔گذشتہ تین اکتوبر کو پیش آئے تشدد میں چار کسان، ایک میڈیا نمائندے ، ایک کارڈرائیور اور دی بی جے پی کارکنوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلی امور اجے مشر ٹینی کے بیٹے آشیش مشر، اس کے دوست انکت داس اور اس کے سیکورٹی گارڈ لطیف سمیت 15سے زیادہ افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 120بی، 147،148،149،279،302 اے اور 338کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔