لکھوترہ کابٹوال برادری کیلئے مرکزسے خصوصی پیکیج کامطالبہ

 جموں//سابق ایم ایل اے اورصدرجموں کشمیربٹوال ویلفیئرایسوسی ایشن لکھوترہ نے ایک اجلاس کے دوران حکومت ہندسے پرزورمطالبہ کیاکہ سنٹرل پلاننگ کمیشن کی 1994 کی انتھوگرافی سٹڈی سروے رپورٹ کی بنیادی بٹوال برادری کی بہبوداوربااختیاری کیلئے خصوصی پیکیج منظورکیاجائے۔لکھوترہ نے کہاکہ بٹوال برادری کے لوگ جو شہروں،دیہی اورپہاڑی علاقوں میں رہتے ہیں سے متعلق 1994 کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ اس طبقہ کی سماجی ۔موعاشی حالت کافی کمزورہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت کے ڈپٹی رجسٹرارجنرل ہندنے ریاست کادورہ کے دوران بٹوال برادری کی حالت پرتشویش کااظہارکیاتھا۔انہوں نے کہاکہ سنٹرل پلاننگ کمیشن کے سروے کے 27سال گذرنے کے باوجودبٹوال برادری کی سماجی بااختیاراوربہبودکیلئے مرکزی حکومت نے کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے۔میٹنگ کے دوران جموں کشمیربٹوال ویلفیئرایسوسی ایشن نے متفقہ طورپرایک قراردادپاس کرکے وزیراعظم نریندرمودی سے پرزوراپیل کی کہ بٹوال برادری کی بہبودکیلئے خصوصی پیکیج منظورکیاجائے۔لکھوترہ نے ریاستی وزیراعلیٰ پربھی زوردیاکہ ان کے پاس پیش کئے گئے متعددیادداشتوں پرہمدردانہ غورکرکے مناسب مطالبات کوپوراکریں۔