لکھن پور میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور ادویات ضبط

جموں// جموں و کشمیر پولیس نے لکھن پور میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور ادویات برآمد کی ہیں۔
ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر کمار مشرا نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پنجاب سے یونین ٹریٹری میں داخل ہونے والی ایک گاڑی سے چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں نشہ آور ادویات برآمد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ ادویات میں ونکیریکس، جو کھانسی کی دوائی ہے، کی 4 ہزار 8 سو 60 بوتلیں اور 10 ہزار 80 نشہ آور کیپسول شامل ہیں۔