سرینگر//ملک کی مختلف ریاستوں میں جموں کشمیرکے درماندہ لوگوں کی زبوں حالی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے پیپلزویلفیئرآرگنائزیشن کے سربراہ مظفرخان نے لکھن پورسے جموں کشمیرکے باشندوں کو واپس بھیجنے کوسراسرناانصافی سے تعبیر کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق مظفرخان نے مطالبہ کیا کہ لکھن پورسے جموں کشمیرکے باشندوں کوواپس نہیں بھیجا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تاہم لاک ڈائون کے دوران غیرریاستی باشندوں کے جموں کشمیر داخلے پر بدستور روک جاری رہنی چاہیے۔