لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سرینگر//شوپیا ن پولیس نے عمارتی لکڑی اسمگل کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک جنگل اسمگلر کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 7 شہ تیربرآمد کرلئے ۔ کیلرتھانہ سے وابستہ اہلکاروںنے ناکہ چیکنگ کے دوران مشوارہ علاقے میں ایک گاڑی زیرنمبرJK13C-2113 کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران اس گاڑی سے عمارتی لکڑی کے سات شہ تیر برآمد کرلئے۔ گرفتارکئے گئے شخص کی شناخت طارق احمد پسوال ساکن شالڈار زرخان کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر ایف آئی آرنمبر12/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔سی این آئی