عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ// ٹیلنٹ اور کھیلوں کی مہارت کے شاندار مظاہرہ میں انڈر 14 لڑکیوں کیلئے جاری ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے بین ضلعی سطح کے ہینڈ بال مقابلے آج اپنے عروج پر پہنچ گئے۔ بارہمولہ نے بانڈی پورہ کے خلاف انڈور اسٹیڈیم خواجہ باغ، بارہمولہ میں فتح حاصل کی۔
انڈر 14 لڑکیوں کے مقابلے کاپہلا سیمی فائنل بارہمولہ اور کپواڑہ کے درمیان ہوا اور بارہمولہ نے فتح حاصل کرتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کی۔
دریں اثنا، دوسرے سیمی فائنل میں بانڈی پورہ اور بڈگام کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ ہوا، جو بالآخر بانڈی پورہ کی جیت اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا باعث بنا۔ادھرایک سنسنی خیز مقابلے میں بارہمولہ غیر متنازعہ چیمپئن بن کر ابھرا، جس نے پوڈیم پر سرفہرست مقام حاصل کیا۔فائنل تقریب کو ضلع یوتھ سرویس اینڈ اسپورٹس آفیسر بارہمولہ جتیندر سنگھ نے سراہا۔ انہوں نے پورے مقابلے میں دونوں ٹیموں کی لگن اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔