کشتواڑ//لٹل اینجل ہائی سکول کشتواڑ کا سالانہ دن آج نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا مقررین نے اس موقعہ پر مروجہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقعہ پر سکول کے بچوں نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا جسے سامعین نے بہت پسند کیا۔تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ایس ایس پی کشتواڑ ابرار چوہدری اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بچوں کے والدین سے کہا کہ وہ ضلع منشیات کے مکمل خاتمہ کے لئے پولیس کو اپنا بھر پور تعاون دیں۔مہمان خصوصی جاوید احمد کچلو انچارج سی ای او کشتواڑ نے اپنی تقریر میں اساتذہ کو اپنے فرائض لگن و تندھی سے انجام دینے کی تلقین کی۔انہوں نے طلباء کو سخت محنت کرنے کی تلقین کی تاکہ موجودہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکیں۔پریتی ہندوال نویں جماعت کی طلبہ کو سال کی بہترین طالبہ قرار دی گئیں۔
لٹل اینجل ہائی سکول کشتواڑ
