لوہر کیو ل تا بیجی دو کلو میٹر سڑک 17برسوں سے مکمل نہ ہو سکی

کوٹر نکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت حلقہ لوہر کیول دھرن سے بیجی دو کلو میٹر سڑک گزشتہ کئی برسوں سے مکمل نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے زیر تحت تعمیر سڑک کی کٹائی کا عمل 17برس قبل شروع کیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ مذخورہ سڑک دو اضلا ع کی عوام کیلئے ایک اہم رول ادا کررہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک سب ڈویژن مہور اور کوٹرنکہ کے درمیان تعمیر کی جارہی تھی ۔مکینوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا عمل 2004میں شروع کیا گیا تھا تاہم متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے علاقہ کی 60ہزار سے زائد کی آبادی متاثر ہو رہی ہے۔غور طلب ہے کہ علاقہ میں سڑک جیسی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو راشن جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہے ۔مقامی شہری جگدیو سنگھ اور کھجور سنگھ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ہوئی تباہ کن بارشوں و آندھی کی وجہ سے سڑک کی نالیاں بند ہوگئی ہیں جبکہ نالیوں کے پانی کی وجہ سے رہائشی مکانات وزراعی زمینوں کا شدیدنقصان پہنچ رہاہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو جلدازجلد مکمل کر کے مکینوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں ۔