لوگ مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے ہوشیاررہیں: حکیم یاسین

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ حکیم یاسین نے لوگوں کو اُن عناصر کی ریشہ دوانیوں سے باخبرکیا ہے جولوگوں کومذہب،رنگ ونسل  اور علاقائی بنیادوں پرتقسیم کرکے حقیر مفادات حاصل کرناچاہتے ہیں۔ ایک بیان کے مطابق انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ سیکولراقدارکومضبوط کرنے اورمذہبی منافرت کومٹانے کیلئے سینہ سپرہوکرکام کریں۔حکیم یاسین نے بیان کے مطابق تنظیم کو سرنو تشکیل دے کرنئے عہدیداروں کو نامزدکیا۔ایڈوکیٹ رئیس احمدپکھرپورہ کاپیپلزڈیموکریٹک فرنٹ کاریاستی سیکریٹری نامزدکیاگیا جبکہ مشتاق شمیم تنظیم کے ترجمان اعلیٰ ہوں گے ۔حبک سرینگر کے شیخ عبدالرشید کو پارٹی کا صوبائی صدر نامزد کیا گیا ہے اور شوکت احمد رینہ پارٹی کے نائب صدر ہوںگے ۔ خورشیدِ احمد شاہ بیروہ کو پی ڈی ایف کا سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے عبدالرشید ہنگاما تحصیل صدر بڈگام ہونگے غلام حسن بٹ بلاگ صدر بیروہ ہونگے ، حبیب اللہ چرمجرو کو تنظیم کا آرگنائزر نامزد کیا گیا ہے۔ غلام محی الدین وار بلاک صدر سکھناگ ہوںگے جبکہ بلال احمد وانی کو نائب صدر بڈگام نامزد کیا گیا ہے ۔ غلام نبی کترو بگرو تحصیل صدر خانصاحب ،عبدلرشید بٹ آرگام تحصیل سکریٹری خانصاحب ، غلام نبی کندورہ بلاک سیکرٹری بیروہ ، محمد امین پارنیوہ بلاک صدر ، بشیر احمد وانی دریگام بلاک سیکریٹری پارنیوہ ،  علی محمد ملک تحصیل سیکرٹری بڈگام ،مشتاق احمد سنگم آرگنائزر ، عبدالرشید کو  ضلع صدر، غلام احمد بٹ کلو کو  نایب صدر بڈگام  نامزد کیا گیا ہے۔ حکیم یاسین نے کہا کہ تنظیم میں اب بھی خالی پڑے کچھ  عہدوں کے لیے نامزدگی کا عمل عنقریب پوری کیا  جائے گا ۔دریں اثنا ، حکیم یاسین نے نیے نامزد کیے گیے عہدیداروں سے تلقین کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کے مسایل کو حل کرنے اور ان کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے لگن اور تن دہی سے کام کریں ۔