لوگ ترسیلی لائنیں درختوں سے باندھنے پر مجبور

 
منجاکوٹ//محکمہ بجلی کی لاپرواہی کے سبب منجاکوٹ میں کئی جگہوں پر بجلی کی ترسیلی لائنیں سرسبز درختوں پر آویزاں ہوکر انسانی جانوں کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہیں تاہم متعلقہ حکام کو ذرا بھی پرواہ نہیں ۔منجاکوٹ کے منگلناڑ میں حالت زیادہ ہی خراب ہے جہاں محکمہ کی طرف سے کھمبے نہ ملنے پر لوگ ترسیلی لائنیں درختوں سے باندھنے پر مجبور ہیں جو کسی بھی وقت کسی حادثے کاموجب بن سکتی ہیں ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ محکمہ کی طرف سے انہیں کھمبے فراہم نہیں کئے گئے اور نتیجہ کے طور پر وہ یہ ترسیلی لائنیں درختوں سے باندنے پر مجبور ہوئے ہیں جو ان کیلئے ایک خطرہ بنی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے بجلی نظام سے ان کی سپلائی بھی بار بارمتاثر ہوتی ہے کیونکہ لائن میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی حادثہ رونماہواتو اس کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی ۔