لوگ بڑ ی تعداد میں ووٹ ڈالیں: مودی

نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے جمہوریت کے بڑے تہوار میں لوگوں سے بڑی تعداد میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ پولنگ جمہوریت کو مضبوط کرنے اور ملک کے سنہرے مستقبل میں تعاون کرنے کا سب سے موثر عمل ہے ۔مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان دوست ریکارڈ تعداد میں وو ٹ ڈالنے کے لئے آگے آئیں گے ۔وزیراعظم فونی سمندر ی طوفان سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے آج اوڈیشہ کے دورہ پر ہیں۔ مسٹر مودی نے کل ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مرکز ریاست کو راحت اور بازآبادکاری کاموں میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں سات ریاستوں کی 51سیٹوں پر پولنگ ہورہی ہے ۔ اترپردیش کی 14، راجستھان کی 12، مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کی سا ت سات،بہار کی پانچ، جھارکھنڈ کی چار اور جموں وکشمیر کی اننت ناگ اور لداخ سیٹوں کیلئے پولنگ ہورہی ہے ۔