لوگوں کی خدمت کرنا خون میں شامل: جنرل پانڈے

سرینگر// فوج نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو تشدد کا بیانیہ تبدیل کرکے امن  کے بیانیہ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ 15 ویں کور کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے گرو گوبند سنگھ جی جینتی کے موقع پر گرودوارہ چھٹی پادشاہی میں حاضری دی۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا’’میں نے کشمیر میں ہر مذہبی مقام کا دورہ کیا، گردوارے کا بھی دورہ کرنا چاہتا تھا‘‘۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں بالخصوص سرینگر کے نوجوانوں کے لیے ان کاپیغام یہ ہے کہ انہیںبرسوں کے بیانیہ کو بدلنے کی ضرورت ہے اور امن اور ترقی کے بیانیے پر عمل کرنا چاہیے تاکہ ہر چہرے پر مسکراہٹ ہو۔ جنرل پانڈے نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج برفباری والے علاقوں میں امدادی کارروائیاں کر کے لوگوں پر کوئی احسان نہیں کر رہی ہے،بلکہ لوگوں کی خدمت کرنا ہمارے خون میں شامل ہے‘‘۔