لوگوں نے تشدد کو خیر آباد کہہ دیا

 
کپوارہ //کشمیر میں کامیاب آپریشنوں کیلئے عوام کابڑا تعاون حاصل ہے۔ 15ویںکور کارپس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ سرحدوں اور جموں کشمیر میں امن کی صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے فوج کی کارورائیاں جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اب تشدد کو خیر آباد کہہ دیا ہے جبکہ فوج کی جانب سے منعقدہ پروگرامو ں میں بھاری شرکت کرکے یہاں کے نوجوان مستقبل سنوارنے میںمصروف عمل ہے ۔ کیرن میلہ میں فوج کی جانب سے منعقدہ پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پانڈے نے کہا کہ کنٹرول لائن پر مکمل طور پر امن ہے اور معمولی حرکتوں سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کسی بھی کوشش کوکامیاب نہیںہونے دیگی اور جو بھی اُس پار سے کوششیں کی جا ئیں گی ان کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمو ں کشمیر میں امن کا ماحول قائم ہو گیا ہے ،حالات بالکل معمول پر آچکے ہیں جبکہ نوجوان مستقبل سنوارنے میں مصروف عمل ہیں ۔ جنرل پانڈے نے کہا کہ لوگ مطمئن رہیں  امن و امان کی صورتحال میں رخنہ ڈالنے کی کسی کو بھی اجازت نہیںدی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جو کوئی بھی حالات کو بگاڑنے میںملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کو کوئی بھی چھوٹ نہیں ہو گی ۔
 
 

کرناہ حدمتارکہ پر اسلحہ بر آمد

۔2 افراد سے پوچھ تاچھ 

کپوارہ/اشرف چراغ /شمالی ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں حد متارکہ پر پولیس و سیکورٹی فورسز نے اسلحہ بر آمد کیا اور دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر حاجی ترہ حد کرناہ میں متارکہ کے نزدیک ایک تلاشی کارروائی کے دوران سفیر احمد شیخ اور ضمیر حسین شیخ کو حدمتارکہ پر حاجی تارا کرناہ میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں افراد بالائی زمین ورکر ہیں۔ پولیس نے 8ہتھ گولے، ایک پستول اور 7کارتوس برآمد کرلئے ۔