لوگری پورہ بومئی سوپور سڑک کھنڈرات میں تبدیل

لوگوں کو عبورومرور میں مشکلات کا سامناسوپور//سوپور کے لوگری پورہ سے بومئی تک سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ سڑک ان کے علاقے کو زینہ گیر کے دوسرے علاقوں سے ملاتی ہے لیکن اس کی خستہ حالی سے انہیں مشکلات درپیش ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ آس پاس علاقوں میں میکڈم بچھایا گیا مگر یہ تین کلومیٹر نظر اندازکئے گئے۔سڑک پر جگہ جگہ پر گہرے کھڈ بن چکے ہیں اور اب گرد وغبار سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔عبدالرشید لون نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ آراینڈ بی کوکئی بار آگاہ کیا کہ وہ اس سڑک پر میکڈم بچھانے کیلئے اقدامات کریں لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور آر اینڈ بی محکمہ کے افسران سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک پر میکڈم بچھانے کیلئے اقدامات کریں۔