لوک عدالتوں میں6926 معاملات کا نپٹارا

سرینگر//جموں وکشمیر سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے کل ریاست بھر میں لوک عدالتوں کا اہتمام کیا گیا جس دوران6926 معاملات باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے نپٹائے گئے۔لوک عدالتیں چیف جسٹس بدر دریز احمد کی سرپرستی میں منعقد ہوئیں جو کہ ایس ایل ایس اے کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ ان عدالتوں کی رہبری جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل س روسز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین جسٹس محمد یعقوب میر نے کی۔جے اینڈ کے لیگل سروس اتھارٹی کے ممبر سیکرٹری آر این واتل کے مطابق لوک عدالتوں میں مختلف نوعیت کے7 ہزار معاملات سنوائی کے لئے اُٹھائے گئے جن میں سے6926 معاملات نپٹائے گئے۔ موٹر ایکسیڈینٹ کے معاملات میں3.90 کروڑ روپے کے معاوضوں کی ادائیگی جبکہ بنک معاملات میں6.34 کروڑ روپے کی رقم عائد کی گئی۔