لوک سبھا چنائو: سرینگر میں فرضی پولنگ روکنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل

سرینگر/ایک سرکاری بیان میں بدھ کو بتایا گیا کہ سرینگرمیں پارلیمانی نشست کے منصفانہ اورغیر جانبدارانہ چنائو کے انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اوراس سلسلے میں اہم اقدامات کے طورپر فرضی پولنگ روکنے کے لئے کثیر سطحی انتظامات کئے گئے ہیں جن میں فلائنگ سکارڈس ،مائیکرو مشاہدین اورویڈیو گرافرس کی تعیناتی کے علاوہ ضلع بھر میں زونل اورسیکٹر مجسٹریٹس کی تعیناتی شامل ہے۔

بیان کے مطابق فرضی اور ناجائز ووٹنگ کی شکایات کے لئے سکارڈ ہیڈس کے ساتھ فون پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔