سرینگر/جمعرات کو پہلے دو گھنٹوں کی پولنگ کے دوران شمالی کشمیر کی بارہمولہ اور جموں نشستوں کیلئے مجموعی طور پر11.43فیصد ووٹران نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بارہمولہ ضلع میں صبح نو بجے تک 5.80فیصد،کپوارہ ضلع میں7.98فیصد جبکہ بانڈی پورہ ضلع میں10.24فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ پولنگ کے پہلے دو گھنٹوں کے دوران 10.24فیصد مائیگرنٹ ووٹران نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔
اسی طرح ضلع جموں میں14.12فیصد، ضلع سامبہ میں16.52فیصد ،ضلع راجوری میں 11.88فیصد جبکہ پونچھ ضلع میں صبح نو بجے تک12.98فیصد رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔
لوک سبھا انتخابات میں آج جموں کشمیر میں دو نشستوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
ووٹنگ کا سلسلہ صبح سات بجے شروع ہوا اور یہ شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔