لوک سبھا پولنگ: ایک بجے تک کپوارہ ضلع میں 30فیصد سے زیادہ ووٹنگ درج

 سرینگر/ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جمعرات کو شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں دن کے ایک بجے تک30.8فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع بارہمولہ میں اسی وقت تک 15.1فیصد جبکہ ضلع بانڈی پورہ میں 20.9فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔

 صوبہ جموں میں تاہم ووٹنگ کی شرح فیصد کافی زیادہ ہے اور وہاں ضلع جموں میں دن کے ایک بجے تک 49.9فیصد، ضلع سامبہ میں52.1فیصد، ضلع راجوری میں44.8فیصداور ضلع پونچھ میں35.8فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔

لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں آج جموں کشمیر کی دو نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

ووٹنگ کا سلسلہ صبح سات بجے شروع ہوا اور یہ شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔