لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں کشمیر میں گزیٹیڈ افسران کی چھٹیاں منسوخ

سرینگر /جموں کشمیر سرکار نے جمعہ کو لوک سبھا انتخابات کے تناظر میں گزیٹیڈ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر گزیٹیڈ افسران کی چھٹیاں (بغیر میڈیکل ایمر جنسی ، چائلڈ کیئر اور تعلیم کیلئے)  25فروری سے منسوخ کی جاتی ہیں۔

آرڈر میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی آفیسر کو تا حکم ثانی رُخصت پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوائے میڈیکل ایمر جنسی ، چائلڈ کیئر اور تعلیم ۔

حکمنامے کے ذریعے سبھی افسران کو انتخابات کے اختتام تک اپنے صدر مقامات/تعیناتی کے مقامات پر حاضر رہنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔