صاف وشفا ف انتخابات یقینی بنانے کیلئے افسروں پرزوردیا
کشتواڑ//ضلع کے دواسمبلی حلقوں 51 کشتواڑاور52 اندروال کے جنرل نگران ایم جائے سنگھ (آئی اے ایس )نے پارلیمانی حلقہ ادہم پورڈوڈہ کیلئے آئندہ لوک سبھاالیکشن 2019 کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے میٹنگ منعقدکی۔اس دوران ضلع الیکشن افسر کشتواڑ انگریزسنگھ رانانے انتخابی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی جانکاری دی۔اس دوران نگران کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ،افرادی قوت انتظامات ،ای وی ایم /وی وی پی اے ٹی ،میٹریل منیجمنٹ ،اخراجات مانیٹرنگ اینڈبیلٹ پیپرس /پوسٹل بیلٹس، ٹریننگ اورسویپ ، آئی ٹی ایپلی کیشنز،ٹرانسپورٹ منیجمنٹ ،کمیونی کیشن پلان ،سہولیات کی فراہمی ، معذوروں وغیرہ کیلئے انتظامات کے بارے میں بتایاگیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ نے قابل افسروں کی ٹیم تشکیل دی ہے جوصاف وشفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے تیارہے۔ایس ایس پی کشتواڑ،شکتی کمارپاٹھک نے نگران کوتشددسے مبراوشفاف انتخابات کیلئے سیکورٹی انتظامات ،امن وقانون کی صورتحال اورسیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے جانکاری دی۔اس موقعہ پر نگران نے متعلقہ افسران پرزوردیاکہ وہ تال میل کے ساتھ کام کریں اورشفا ف انتخابات کویقینی بنائیں۔اس موقعہ پرمیٹنگ میں اے ڈی ڈی سی کشتواڑ، محمدحنیف ملک، اے آراو ۔51 کشتواڑ (اے ڈی سی )پون پریہار)،اے آراو ۔52 اندروال (اے سی آر)، ڈاکٹرعامرحسین اے سی ڈی کشتوار ، انل چندیل ، نوڈل افسران ،ای این ٹی کشتواڑودیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔