لون محلہ لمبر میں ٹرانسفارمر خراب | بستی تین ہفتے سے گھپ اندھیرے میں

اوڑی//تحصیل بونیار کے لون محلہ باباگیل لمبر میں نصب بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ تین ہفتہ قبل خراب ہو گیاہے جسے ابھی تک مرمت کر کے نصب نہیں کیا گیا ۔ بجلی ٹرانسفارمر خراب ہونے کے شام ہوتے ہی علاقہ میں مسلسل اندھیرا چھاجاتا ہے-مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ جنوری  میں ہوئی برفباری کے بعد اس علاقے میں کئی دنوں بعد بجلی بحال کی گئی تھی مگر اب بجلی ٹرانسفارمر ناکارہ ہونے کی وجہ سے وہ گزشتہ تین ہفتے سے گھپ اندھرے میں ہیں۔لوگوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی کے اہلکار اس ناکارہ ٹرانسفارمر کو مرمت کے لئے ورکشاپ بھی منتقل نہیں کرتے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے جلد از جلد ٹرانسفارمر کی مرمت کی اپیل کی ہے۔