لولاب کے طالب علم کی لاش سپرد خاک

اشرف چراغ
کپوارہ // پونے مہاراشٹر کے ایک کالج میں زیر تعلیم چیر کوٹ لولاب کے نوجو ان کی لاش کو آبائی گائوں میں سپرد خاک کیا گیا ۔مذکورہ طالب علم کالج کی ہو سٹل عمارت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا تھا۔اس دوران جب اس کی لاش آ بائی گائو ں پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔راحیل احمد ڈار پونے مہاراشٹر کے ایک کالج میں فزیکل ایجو کیشن کی ڈگری کر رہا تھا ۔رو اں ماہ کی 9تاریخ کو کالج ہو سٹل کی تیسری منزل سے گر کر موصوف شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد وہ ایک ہفتہ تک اسپتال میں رہا لیکن جمعہ کو وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔راحیل کی لاش کو لانے کے لئے اس کا بھائی اور رشتہ دار مہاراشٹر گئے جہا ں سے وہ ہفتہ کی شام دیر گئے لاش لیکر آبائی گائو ں چیر کو ٹ پہنچ گئے ۔جونہی وہ راحیل کی لاش کو لیکرگھر پہنچ گئے تو وہاں کہرام مچ گیا ۔راحیل کے مرنے کی خبر سنتے ہی لولاب وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ چیر کو ٹ پہنچ گئے جہا ںانہو ں نے موصوف کی نماز جنازہ میں شرکت کی جس کے بعد راحیل کو پر نم آنکھو ں سے سپر خاک کیا گیا ۔