کپوارہ// پولیس نےفوج کی 28آر آر کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائی کے دوران جنگجوؤں کے دو بالائی ورکروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں کی شناخت رشید احمد پیر ولد ابو احد پیر ساکنہ ٹکی پورہ لولاب اور عادل حسین شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن شاٹھ مقام لولاب کے طور کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے دونوں افراد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور جنگجوؤں کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ علاقے میں جنگجوؤں کی سر گرمیوں کو بحال کرنے کے لیے جنگجو صفوں میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی نقل و حرکت کے حامی سرگرمیوں میں مشتبہ پائے گئے۔ تفتیش کے دوران دونوں افراد کے موبائل فونز سے اشتعال انگیز مواد بشمول پوسٹرز، تصاویر، ویڈیوز اور جنگجو کے ساتھ گفتگو کا مواد برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق ان کے خلا ف اہل ایف آئی آر نمبر ولیس تھانہ سوگام میں درج کی گئی ہے اور کیس کی تحقیقات جاری ہے۔