اشرف چراغ
کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ڈونواری علاقے میں اتوارکی شامٹریکٹر کی زد میں آکر ایک 65 سالہ شخص لقمہ اجل بن گیا۔ غلام محمد گنائی ولد غلام احمد گنائی ساکن کنٹھ پورہ لولاب کو نامعلوم ٹریکٹر نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بزرگ شخص کو علاج کے لیے ایس ڈی ایچ کپواڑہ لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریکٹر کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ تاہم ملزم پولیس ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا”۔