لولاب (کپوارہ)// وادی لولاب کے گاگل علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب دو کمسن بچے پانی کے ایک گھڑے میں گر کر لقمہ اجل بن گئے۔ گاگل میں منگل کے روز 2 کمسن9سالہ غلام مصطفی بڑھانہ اور 7سالہ سمیہ دختر عبدالکریم بڑھانہ اپنے مکان کے صحن میں کھیل رہے تھے جس کے دوران وہا ں سڑک کے کنارے ایک ٹھیکیدار کی جانب سے کھودے گئے گھڑے میں گر کر دونو ں غرقآب ہوگئے ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور دونوں بچوں کوگھڑے سے نکال کر سب ضلع اسپتال کپوارہ علاج و معالجہ کے لئے پہنچایا جہا ں ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔بچوں کی لاشو ں کو جب ان کے آ بائی گائو ں پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا ۔مقامی لوگو ں نے الزام لگایا کہ یہاں محکمہ آر اینڈبی نے سڑک کا کام ہاتھ میں لیا ہے اور جو ٹھیکیدار سڑک کا کام کر رہا ہے اس نے سڑک کے کنارے ایک گھڑا کھو دا ہے اور اس میں پانی جمع کرتا ہے لیکن اس گھڑے کی عارضی دیوار بندی نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے آج یہ حادثہ پیش آیا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر لیا ہے۔