لولاب میں 4سالہ کمسن غرقآب ،علاقہ میں کہرام

کپوارہ//لولاب وادی کے خان چک ٹکی پورہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک4سالہ کمسن مقامی نالہ میں غرقآب ہوا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خان چک ٹکی پورہ لولاب کے اعجاز احمد خان کا 4سالہ بچہ عاقب اعجاز اپنے مکان کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ وہا ں سے گزرنے والہ نالہ میں ڈوب کر غرقآ ب ہو گیا ۔ مقامی لوگو ں نے بچاﺅ کاروائی شروع کی تاہم لوگو ں نے دور سے عاقب کی نعش کو نالہ سے بر آ مد کیا ۔عاقب کی لاش جب اس کے گھر پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔شام گئے دیر اس کو پر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا ۔