لولاب میں مسجد شریف کی دیوار گرنے سے ایک جا ں بحق ،4زخمی

 لولاب (کپوارہ)//سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب وادی میں بعد از مغرب ایک دلدوز سانحہ میں ایک مقامی شہری جا ں بحق ہو گیا جبکہ 4دیگر زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میر محلہ میدان پورہ لولاب میں اس وقت کہرام مچ گیا جب مسجد شریف کی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں 5افراد شدید طور زخمی ہوئے اور ان میں ایک شہری کی موت اسپتال پہنچاتے ہیں واقع ہوگئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میر محلہ میدان پورہ میں مسجد شریف کی تعمیر ہورہی ہے اور اس کے حمام کی دیوار کا ایک حصہ اچانک گر گیا اور اس کے نیچے 5مقامی شہری دب گئے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہ واقع اس وقت پیش آ یا جب لوگ نماز مغرب کے بعد واپس اپنے گھرو ں کو لوٹ رہے تھے ۔واقعہ کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا اور لوگ جن میں مرد و زن شامل ہیں سینہ کوبی کرتے ہوئے اپنے گھرو ں سے باہر آئے اور بچائو کاروائی شروع کی ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور زخمیو ں کو اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا تاہم میدان پورہ کا محمد مظفر میر ولد حبیب اللہ میر زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھا ۔بتا یا جاتا ہے کہ مظفر کی لاش کو جب اس کے آ بائی گائو ں پہنچ گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔