لولاب میں لڑکا نالے میں ڈوب کر جاں بحق،موسلادھار بارش سے رہائشی مکانوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان

سرینگر/ شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے میں جمعرات کو ایک چھ سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

یہ واقعہ ہارڈن،سیور نامی گائوں میں موسلادھار بارش کے بیچ پیش آیا۔

خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق برہان احمد ملا ولد اعجاز احمد ملا پھسل کر نالے میں جاگرا۔اُس کے گھروالوں اور ہمسایوں نے فوری طور اُسے نالے سے نکال کر نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

جی این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے مذکورہ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی موت پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لولاب کے کئی علاقوں میں تیز بارش نے کئی رہائشی مکانوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔