اشرف چراغ + ظفر اقبال
کپوارہ// کپوارہ کے لولاب وادی میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ کے دوران ایک آٹو رکشہ نے ایک 11سالہ بچی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک آٹو رکشہ نے لال پورہ لولاب علاقہ میں ارینہ پرویز دختر پر ویز احمد میر کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ اسکول سے واپس آرہی تھی ۔مقامی لوگو ں نے خون میں لت پت بچی کو پرا ئمری ہلتھ سنٹر لال پورہ میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا جہا ں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد سب ضلع اسپتال سوگام منتقل کیاتاہم ارینہ کو ڈاکٹرو ں نے مردہ قرار دیا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔ادھراوڑی میں پولیس نے سنیچر کو بونیار کے بچی ترکانجن علاقے میں ایک نالے سے ڈوب کر ہلاک ہونے والے لڑکے کی لاش برآمد کی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے انہیں بچی نالہ میں ایک لاش پڑی ہونے کی اطلاع دی، جس کے بعد ایک ٹیم موقع پر پہنچی۔ افسر نے کہا بعد میں لاش کو پولیس ٹیم نے برآمد کر لیا۔لاش کو پی ایچ سی بونیار میں قانونی لوزمات پر کر کے لوحقین کے حوالے کیا گیا۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متوفی لڑکے کی شناخت منان احمد بٹ ولد ظہور احمد بٹ ساکن بچی ترکانجن بونیار کے طور پر کی گئی ہے۔