لولاب میں آوارہ کتوں کے حملے میں 8 افراد زخمی

نیوز ڈیسک
 

سری نگر// جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے لولاب علاقے میں بدھ کے روز آوارہ کتوں کے حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز لولاب کے رکھ گنڈ مژر سوگام اور میدان پورہ علاقوں میں آوارہ کتوں نے راہگیروں پر حملے کئے اور اُنہیں زخمی کیا۔

 

زخمیوں کی شناخت افروزہ بیگم، زوجہ شکیل احمد لون، الفت ریاض دختر ریاض احمد لون ، ظہور احمد لون ولد غلام احمد لون ، شائستہ بیگم زوجہ شوکت احمد لون، سالک ظہور ولد ظہور احمد لون ساکنان سوگام ، محفوظہ بیگم زوجہ عبدالجبار بٹ ساکن رکھ گنڈ مژار اور محمد جمال شیر گوری ولد غلام حسن ، میر سلام ولد جاوید احمد کے بطور ہوئی ہے۔