عشرت حسین بٹ
منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ لورن میں جنگلی جانوروں کا قہر مسلسل جاری ہے جس کی وجہ تین روز قبل ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہوا شخص جمعہ کو امرتسر کے امندیپ ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا وہیں جمعہ کو لورن کے ہی علاقہ مہارکوٹ کی ایک خاتون ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہو گئی جسے علاج و معالجہ کیلئے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے جس کی شناخت گلزارا بی زوجہ عبدل مجید سکنہ ناریاں مہارکوٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔بتا دیں کہ سات اگست کو لورن کے علاقہ لھڑپا میں 60سالہ بشیر احمد ولد رحیم جو اپنے گھر کے نزدیک مکی کے کھیت میں کام کرنے اترا ہی تھا کہ اس پر ریچھ نے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تھا جس کے بعد متوفی کو ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا تھا جہاں سے اسے ابتدائی علاج کے بعد امن دیپ ہسپتال امرتسر مزید علاج کے لئے لے جایا گیا تھا جہاں وہ جمعہ کو زندگی اور موت کی جنگ ہار گیا ۔واضح رہے کہ موسم گرمامیں جنگلی جانور جنگلوں کو چھوڑ کر انسانی بستیوں کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگلی جانوروں کو بستیوں میں آنے سے روکنے میں ناکام ہیں جس کی وجہ سے انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین کبھی بھی ڈیوٹیز پر نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی عوام کو ان جنگلی جانوروں سے بچنے کی کو صلح دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا جہاں جنگلی جانور لوگوں کی فصلوں کا نقصان کرتے ہیں۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام کو ہدایت جاری جائیں تاکہ لوگوں کو تحفظ مل سکے ۔