لنگیٹ ہندوارہ میں دلدوز حادثہ: سلیب گر جانے کے نتیجے میں مزدورلقمہ اجل، 11 ز خمی

کپوارہ // ہندوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب وہاں ایک مکان پر سلیب گر جانے کے نتیجے میں 11 افراد دب گئے جن میں 1 مقامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ جمعرات کو لنگیٹ علاقہ میں محمد سبحان میر کے مکان کے سلیب پر کام ہو رہا تھا کہ اس دوران سلیب گر گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد سلیب کے نیچے دب گئے۔حادثہ کے بعد مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے اور سلیب کے نیچے دب گئے لوگوں کی تلاش شروع کی۔بچاؤ کاروائی کے دوران تلواری کے 32 سالہ شمس الدین میر ولد غلام حسن میر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 11 زخمیوں کو  لنگیٹ سب ضلع اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا۔بلاک میڈیکل آفیسر لنگیٹ ڈاکٹر نذیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 11 زخمیوں میں بہار کے راجندر کمار ولد سنہا گپتا کو ہندوارہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔