سرینگر//لنگیٹ کے ایک مضافاتی گائوں آڈورہ میں اتوارکی دوپہرایک شخص مکان کی چھت سے گرکرلقمہ اجل بن گیا۔پانچ بچوں کاباپ نذیراحمدلون ولدمحمدمقبول ساکنہ آڈورہ لنگیٹ کے مکان کے چھت کی تعمیرکاکام جاری تھا،اوروہ خودبھی چھت پرموجودتھا۔مرمت کاری کے دوران نذیراحمدچھت سے گر کر شدیدزخمی ہوگیا۔ پانچ بچوں کے باپ کوزخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیاگیاتاہم وہ راستے میں دم توڑچکاتھاکیونکہ ڈاکٹرنے ابتدائی معائنے کے بعداُسے مردہ قراردے دیا۔نذیراحمدلون کی میت کوجب صحت مرکزسے آبائی گھرپہنچایاگیاتویہاں کہرام مچ گیا۔بعدازاں پانچ بچوں کے باپ کی آخری رسومات انجام دی گئیں ۔ادھر پونچھ سے کشمیر عظمیٰ کے نمائندے بختیار حسین نے اطلاع دی ہے کہ سرنکوٹ کے بالائی علاقے میں ایک شخص آسمانی برق کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیاہے۔اس کی شناخت محمد اسلم ولد میر حسین ساکن سلواہ مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے جو سرنکوٹ کے بالائی علاقے ہنگلی ڈھوک میں اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ محمد اسلم گزشتہ شام آسمانی برق کی زد میں آیاجس سے اس کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی ۔وہ خانہ بدوش طبقہ سے تعلق رکھتاتھا۔ بعد میں اس کی نعش وہاں سے آبائی علاقے لائی گئی ۔(کے این این)
لنگیٹ میں 5 بچوں کاباپ چھت سے گرکرلقمہ اجل
