لنگیٹ میں محکمہ جنگلات کی کارروائی

کپوارہ//فارسٹ ڈویژن لنگیٹ کے کھڑی بلاک میں غیر قانونی طور پر لکڑی اسمگل کرنے کے خلاف اسمگلروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے۔بلاک فارسٹر کھڑی عبدالقیوم وانی نے جنگل اسمگلروں کے خلاف کیس درج ہے۔ رینج آفیسر ماور غلام نبی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ اپریل میں محکمہ جنگلات جنگل اسمگلروںکے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جس دوارن40مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی گئی اور اسمگلروں کی شناخت جمال دین بڑھانہ ساکن لہی کوٹ، منگو بڑھانہ ساکن لونڈا شامل ہیں۔جبکہ محکمہ جنگلات نے ماہ اپریل میں 50مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضط کی ہے اور اسمگلروں کے خلاف پویس تھانہ قلم آباد میں ایک کیس زیر نمبر302020 US 379 IPC 26.I F Actدرج کیا گیا ہے۔عبدالقیوم وانی نے اس کی تصدیق کرتے کہاکہ کسی کوجنگلات لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فارسٹ رینج آفیسر ماور غلام نبی نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کسی کو بھی لاک ڈائون کا ناجائز فائدہ اُٹھانے کاموقع نہیں دیاجائیگا۔