لنگیٹ میں ریچھ کی موجودگی سے دہشت،متعدد بھیڑیں چیر پھا ڑ کر ہلاک

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں ریچھ نے دہشت مچا دی ہے اور گزشتہ شب کو متعدد بھیڑیں چیر پھا ڑ کر ہلاک کر ڈالیں  ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو ایک ریچھ ہانجی شاٹھ گائو ں میں داخل ہو گیا جہا ں اس نے محمد احسن شیخ ولد سکندر شیخ کے گائو خانہ میں گھس گیا جہا ں ریچھ نے اس کے چھ بھیڑو ں پر حملہ کر کے چیر پھا ڑ کر ڈالا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہ سب ضلع ہندوارہ میں اس قسم کا پانچواں واقعہ ہے اور اس سے قبل ماور ،راجواڑ ،رامحال اور قاضی آ باد کے علاقوں میں ریچھ نے مویشیو ں کی چیر پھا ڑ کی جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مقامی لوگو ں نے وائلڈ لائف محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریچھ کو پکڑنے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ لوگو ں کے جان و مال کی حفاظت ممکن بن جائے ۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھرو ں سے باہر آنے میں اب خوف محسوس کر رہے ہیں ۔محکمہ وائلڈ لائف کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ محکمہ نے ریچھ کو پکڑنے کے لئے ایک ٹیم کومتحرک کیا ہے۔انہوں نے لوگو ں سے اپیل کی چلنے پھرنے میں احتیا ط برتیں۔