لمبی ترین پلکوں کا عالمی ریکارڈ

بیجنگ//ایک چینی خاتون نے اپنی پلکوں کو 8 انچ لمبا کرکے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔یو جیانسیا نے جون میں لمبی پلکوں کا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا ، اْس وقت ان کی پلکوں کی لمبائی 4.88 انچ تھی۔ یو جیانسیا نے بتایا کہ ڈاکٹرز اس اس عجیب و غریب حالت کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔ریکارڈ یافتہ جیانسیا کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی بار پلکوں کے بڑھنے کا احساس 2015 میں ہوا۔ وہ آہستہ آہستہ بڑھتی رہیں اور لمبی ہوتی چلی گئیں۔ میں نے طبی پیشہ ور افراد سے ملاقات کی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ میری پلکیں دوسروں سے لمبی کیوں ہورہی ہیں۔