لل دید ہسپتال میں 24 حاملہ خواتین کا کویڈ ٹیسٹ مثبت

 
سری نگر//بدھ کو کشمیر کے واحد زچگی ہسپتال لل دید میں کم از کم 24 حاملہ خواتین کا کوروٹیسٹ مثبت آیا ہے، وہیں حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔
 
آو¿ٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او ہپی ڈی) میں 24 مریضوں کے وائرس کے لیے مثبت پائے جانے کے بعد محکمہ صحت کے کارکنان، مریضوں اور اٹینڈنٹ کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
 
ایل ڈی ہسپتال کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اب ہر مریض کو ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے آے اے ٹی ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تاحال ہسپتال میں 24خواتین کا کویڈ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے اور ظاہر ہے کہ کیزولٹی اور دیگر شعبوں میں زیادہ ہوں گے۔