لل دید وومن ویلفیئرسوسائٹی نے ڈرامہ ’’ چینی مال ‘‘پیش کیا

جموں //لل دید وومن ویلفیئرسوسائٹی نے جموں میں ڈرامہ ’’  چینی مال ‘‘پیش کیا۔ڈرامہ سورج نرائن نے تحریر کیا ہے جبکہ اسکے ہدایت اکر نوین پال ہیں۔ڈرامہ کی کہانی اس طرح بیان کی گئی ہے کہ ایک لڑکا ،جسے نتو کے نام سے پکارا جاتا ہے۔وہ اپنے بالوں کا بہت ہی شوقین ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی اپنے بالوں کیلئے چینی پروڈکٹ تیار کرتے ہیں۔اسکے والدین اسے بتاتے ہیں کہ زیادہ چینی پرڈکٹ کا استعمال نہ کریں ،یہ آپکے بالوں کے لئے خراب ہے۔ایک دن صبح کو وہ اپنے بالوں کو گرتے دیکھ رہا ہے  اور روز بروز اسکے بال گر رہے تھے۔بعد میں اس نے چینی پروڈکٹ کا استعمال کرنے پر دکھ کا اظہار کیا۔ ڈرامہ سے چینی پروڈکٹ کو بند کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔ڈرامہ میں نوین پال، پرمودھ چودھری اور کرن رانجھا نے کام کیا ہے،جنھوں نے ڈرامہ کا مقصد عام لوگوں کو بخوبی سمجھایا ہے۔