سرینگر//سرینگر اور گاندربل پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران کنگن گاندربل میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو کو گرفتارکرنے کا دعوی کیاہے۔ پولیس بیان کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سرینگر اور گاندربل پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران کنگن گاندربل میں لشکر طیبہ سے وابستہ زبیر شبیر بٹ ولد شبیر احمد بٹ ساکنہ ملہ پورہ قاضی گنڈ کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس کے مطابق مذکورہ جنگجو نوید جھاٹ عرف حنظلہ اور عمر رشید وانی عرف ابو ہادی کا قریبی ساتھی رہ چکا ہے۔ مذکورہ کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں ۔پولیس بیان کے مطابق زبیر نامی جنگجوہتھیار چھینے کے کئی واقعات میں بھی شامل رہا ہے اور یہی اننت ناگ اورکولگام اضلاع میں پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو دھمکیاں دینے کا مرتکب رہا ہے اس کے خلاف کیس زیر ایف 128/2018 U/S 147,148,336 RPC کے تحت تھانہ پولیس قاضی گنڈ میں کیس درج ہے۔گرفتار جنگجو علاقے میں سیکو رٹی فورسز خصوصاََ شہر کے اندر حفاظت پر مامور جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں پر بھی حملو ں کی منصوبہ بندی میں شامل رہا ہے ۔ اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیاگیا۔ پولیس نے اس کے خلاف کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔