لشکرملی ٹینٹ حنظلہ عدنان کراچی میں مارا گیا

عظمیٰ نیوز سروس

کراچی //لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے حنظلہ عدنان کو مبینہ طور پر کراچی، پاکستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کر دیا ۔ وہ لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے قریبی سمجھے جاتے تھے۔ کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عدنان احمد عرف اجالا عدنان عرف عدنان بھائی عرف غازی عدنان جاں بحق ہوگیا۔ وہ نارسو نالہ ادہمپور کے نزدیک 2015میں بی ایس ایف پر حملے ، جس میں دو اہلکار ہلاک اور 14زخمی ہوئے تھے کے علاوہ فرستہ بل پانپور میں 26جون 2016میں ہوئے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا جس میں سی آر پی ایف کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا اور سی آر پی ایف کے 8 جوان ہلاک اور 21زخمی ہوئے تھے۔اطلاعات کے مطابق 2 اور 3 دسمبر کی درمیانی شب حنظلہ عدنان کو ان کے گھر کے باہر گولی مار دی گئی۔ اس کے جسم میں چار گولیاں پائی گئیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں پاکستان کے ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔