لسجن میں جہلم کا پشتہ ڈھنسنے کی تحقیقات

سرینگر//ضلع ترقیاتی سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے لسجن کا دورہ کرکے اُس جگہ کا معائنہ کیا جہاں دریائے جہلم پر بنڈ کا ایک حصہ دھنس گیا تھا اُن کے اس دورے کا مقصد اُس تحقیقاتی عمل میںپیش رفت کا جائزہ لینا تھا جو کہ واقعے کے بعد شروع کی گئی ہے۔معائنے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے بنڈ کو پہنچے نقصان اوروجوہات کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔اُن کے ہمراہ محکمہ مال کے آفیسران بھی تھے جنہوں نے ترقیاتی کمشنر کو واقعہ کی مناسبت سے لازمی جانکاری فراہم کی۔اس موقوعہ پر مقامی لوگوں نے بھی ترقیاتی کمشنر کو امکانی وجوہات کے بارے میں آگاہ کیا۔ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ نامعلوم ذرائع کی وجہ سے مسلسل رسائو کی وجہ سے بھی زیر زمین حصے کو نقصان پہنچا ہے جو کہ واقعہ کی اصل وجہ ہوسکتی ہے۔ترقیاتی کمشنر نے رسائو کو فوری طوربند کرنے کی ہدایت دی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آسکے۔